Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی کابینہ نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نےمنی لانڈرنگ کیسزپرشدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ہونےوالےفیصلوں سےمیڈیا کو بریفنگ دیتےہوئےوزیراطلاعات نےکہاکہ کابینہ نےمنی لانڈرنگ کےحالیہ کیسز پرشدید تحفظات کااظہارکیااورمحکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)کو منی لانڈرنگ کےمعاملات دیکھنےکی منظوری دےدی ہے،شریف خاندان اورآصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی،ان لوگوں کےکرتوت تھےجسکےباعث پاکستان اقتصادی بحران کاشکارہوا،مہنگائی اورڈالر کی قدر میں اضافےکی وجہ  بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔

وزیر اطلاعات نےکہاکہ حسن،حسین نواز اوراسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے،حمزہ شہبازکے98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جبکہ26ملین ڈالرٹی ٹی کےذریعےشہبازشریف کوموصول ہوئے،ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کےمقدمات کی تحقیقات کررہی ہےاورآگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ دہشتگردی کےحالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد ہی دہشتگردی پرقابوپانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیاجارہاہےاس کی بجائےقرعہ اندازی کی جائے گی،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنےڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارےقانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.