Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹڈی دل کا بڑا غول جنوبی وزیرستان میں داخل

0 44

جنوبی وزیرستان وانا کا ہزاروں ہیکڑ رقبہ ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں آگیا، دیگر فصلوں کی نسبت سیب، خوبانی، آلوچہ اور آڑو کے علاوہ باقی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔

ٹڈی دل کے لشکر ملک بھر کے 63 اضلاع میں تباہی مچا رہے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان سمیت کئی اضلاع شامل ہیں جہاں کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں.دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی طرف سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ 20 جون سے 20 جولائی کے دوران پاکستان میں ٹڈی دل کے مزید لشکر آ سکتے ہیں۔

یہ صورت حال دیگر فصلوں کی نسبت مکئی، ٹماٹر اور بھنڈی کی فصل کے لئے بہت خطرناک ثابت ہو رہی ہے، صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل فصلوں کو ایسے کاٹتے ہیں کہ دوبارہ ان کی پیداوار ناممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.