Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اسٹاک ایکس مارکیٹ گذشتہ ہفتےبھی مندی کی لپیٹ میں رہی،

 سرمایہ کاروں کے98ارب روپےسےزائد ڈوب گئے

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکس مارکیٹ گذشتہ ہفتےبھی مندی کی لپیٹ میں رہی اورکےایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کی کمی کےبعد39ہزار پوائنٹس کی سطح سےبھی گرگیا،اسی عرصےکےدوران سرمایہ کاروں کے98ارب روپےسےزائد ڈوب گئےجبکہ سرمائےکامجموعی حجم 80کھرب روپےسےگھٹ کر79کھرب روپےکی کم سطح پرآگیا۔

کاروبارکےلحاظ سےبینک آف پنجاب،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،پاک الیکٹرون،پاک انٹرنیشنل بلک،انٹراسٹیل لمیٹڈ،حبیب بینک،سوئی سدرن گیس،کے الیکٹرک لمیٹڈ،صدیق سنز ٹن،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،نشاط چونیاں،لوٹےکیمیکل،فوجی فوڈزلمیٹڈ،بینک الحبیب،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ ،ڈی جی کےسیمنٹ،ورلڈ کال ٹیلی کام پاک سوزوکی،ڈیسکون آکس چیم،کےالیکٹرک لمیٹڈ،میپل لیف اورہنڈا اٹلس لمیٹڈ سرفہرست رہے۔

ملکی شیئرمارکیٹ گذشتہ ہفتےصرف پہلےدن مثبت رہی اورانڈیکس210.73پوائنٹس بڑھ گیا مگراس کےبعد کےدنوں میں مارکیٹ میں مندی نےڈھیرے ڈال لئےاور4کاروباری دنوں میں انڈیکس799.52پوائنٹس گھٹ گیا۔

اسٹاک ماہرین کےمطابق پاک بھارت کشیدگی کےباوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نےسرمائےکےانخلاء کوترجیح دی بلکہ نئی پوزیشن لینے سےبھی گریزکیا ماہرین اسٹاک کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج سےمتعلق کوئی مثبت اطلاع موصول نہ ہونےپرسرمایہ کاروں نےمحتاط طرزعمل اختیارکیا جسکےنتیجے میں کاروباری حجم کےاعدادوشمار رواں ماہ کےکم ترین سطح پرآگئے۔

گذشتہ ہفتےپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمندی کےبادل چھائےرہےاوراس دوران کےایس ای100انڈیکس 588.79پوائنٹس کم ہو گیاجس سےانڈیکس39539.02پوائنٹس سےکم ہوکر 38950.23 پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 441.65 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19022.02 پوائنٹس سےکم ہوکر 18580.37 پوائنٹس پر آگیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 28852.00 پوائنٹس سے کم  ہو کر28520.20پوائنٹس ہو گیا.

کاروباری مندی کےاثرات غالب آنےسےمارکیٹ کےسرمائےمیں 98ارب67کروڑ16لاکھ18ہزار375روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80کھرب84ارب69کروڑ41لاکھ 88ہزار315روپے سے کم ہو کر79کھرب86ارب 2کروڑ25لاکھ69ہزار940روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر39955.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے بادل چھا جانے کی وجہ سے انڈیکس38854.63پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سےزیادہ5ارب روپےمالیت کے16کروڑ84لاکھ46ہزارحصص ک سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 8کروڑ14لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1723کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے665کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،940میں کمی اور118کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.