Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان افغان امن عمل میں اپنامصالحانہ کردار پورےخلوص نیت سےنبھارہاہے.شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ پاکستان،خطےمیں امن واستحکام کاحامی ہےاسی نقطئہ نظرکےتحت پاکستان،افغان امن عمل میں اپنامصالحانہ کردارپورےخلوص نیت سےنبھارہاہےاورپاکستان کی ان کاوشوں کو پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزسےنمٹنےکےلیےمعاشی سفارتکاری کو بروئے کارلاکربیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکےحوالےسےبھی مشاورت کی گئی۔

جمعہ کومشاورتی کونسل برائےامورخارجہ کاساتواں اجلاس وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سابق سفراءسابق خارجہ سیکرٹریز،ماہرینِ بین الاقوامی اموراوردیگراراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران کےمتوقع دورہ امریکہ،افغان امن عمل سمیت اہم علاقائی وعالمی امورزیربحث آئے۔

وزیرخارجہ نےمشاورتی کونسل کےاراکین کواپنےحالیہ دورہ برطانیہ،دولت مشترکہ کےاجلاس اوروہاں دیگرممالک کےوزرائےخارجہ سے ہونے والی دوطرفہ ملاقاتوں کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ نےدولت مشترکہ کےفعال ممبرکےطورپرپاکستان کےکردارکوسراہا۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےمتوقع دورہ امریکہ اوراس دورہ کے دو طرفہ پاک امریکہ تعلقات پراثرات کےحوالے سےتفصیلی گفتگوہوئی۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان،خطےمیں امن واستحکام کاحامی ہےاسی نقطئہ نظرکےتحت پاکستان،افغان امن عمل میں اپنامصالحانہ کردارپورےخلوص نیت سےنبھارہاہےاورپاکستان کی ان کاوشوں کو پذیرائی بھی مل رہی ہے۔پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجزسےنمٹنے کے لیےمعاشی سفارتکاری کو بروئےکارلاکربیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینےکےحوالےسےبھی مشاورت کی گئی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےوزارت خارجہ کےکثیرالجہتی امورمیں معاونت پرمشاورتی کونسل برائےامورخارجہ کےاراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.