Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان افغان مفاہمتی عمل کاحامی ہے,مگرپاکستان دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا.ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہناہےکہ پاکستان دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہناہےکہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کاسلسلہ جاری ہے،حریت رہنماؤں سمیت کشمیریوں پربھارتی تشدد کی مذمت کرتےہیں،عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم رکوانےمیں کردارادا کرے۔پلوامہ واقعےپربھارتی ہائی کمیشن کو مزید سوالات کاایک سیٹ دیاگیاہے،امید ہےبھارت واقعےسےمتعلق ان سوالات کاجلد جواب دےگا،بھارتی حملےکی ٹھوس انٹیلی جنس رپورٹ تھی،اسی لیےوزیرخارجہ نے اس کا ذکر کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات چاہتاہےلیکن ان مذاکرات کوپاکستان کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا، بھارت نےاگرہمارے عزم کو چیلنج کیا تو جواب وہی ہوگاجو27 فروری کو تھا۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات کادوسرا دوربھی ماسکو میں ہورہا ہے،پاکستان افغان مفاہمتی عمل کاحامی ہے،پاکستان مستقبل میں بھی مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھےگا،لیکن پاکستان قطرکےدارالحکومت دوحا میں امریکہ اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.