Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اوربھارت کےدرمیان کرتارپور کوریڈور سےمتعلق پہلےباضابطہ مذاکرات جاری

واہگہ:اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور کوریڈور سے متعلق پہلے باضابطہ مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان کرتار پور کوریڈور سے متعلق پہلے باضابطہ مذاکرات واہگہ سرحد سے متصل بھارتی حدود اٹاری میں جاری ہیں۔ 18 رکنی پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ و داخلہ، قانون و انصاف اور مذہبی امور کے حکام شامل ہیں جب کہ وفد کی قیادت ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی طرف کرتار پورراہدری کےراستےسکھوں کی آمد ورفت اوراوقات کار سمیت دیگر امور سے متعلق 60 تجاویز پر باری باری غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ دونوں ممالک نے کرتارپور کو قومی ورثہ کا درجہ دینےکافیصلہ کیاہے۔جامع مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر پاکستان اور بھارت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

سکھوں کے لیے مقدس مقام گوردوارہ کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل ضلع نارروال میں واقع ہے۔ سرحد کے دوسری جانب بھارت کا ضلع گورداس پور واقع ہے۔ گوردوارہ کرتار پور سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔

پاکستان کے منصوبے کے تحت کرتارپور میں بارڈر ٹرمینل کی تعمیر ہوگی اور دریائے راوی پر پل بنے گا۔ سرحد کے دونوں طرف راہداری مکمل ہونے کے بعد سکھ زائرین کو ویزے کے بغیر خصوصی اجازت نامے کے تحت گوردوارے پر حاضری کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے اس منصوبے پر 40 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.