Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دوارب روپےکےمنصوبے پردستخط کردیئے

پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دو ارب روپےکےمنصوبےپردستخط کردیئے,سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورجرمن ڈیویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹروولف گینگ مویلرنےمعاہدےپردستخط کئے,معاہدےکےتحت جرمنی گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواہ میں صحت کےمنصوبوں کیلئےایک کروڑ بیس لاکھ یوروکی گرانٹ فراہم کریگا،اعلامیہ

0 28

اسلام آباد۔پاکستان اورجاپان نےصحت کےشعبےمیں دوارب روپےکےمنصوبے پردستخط کردیئےہیں۔جمعرات کوجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن نوراحمد اورجرمن ڈیویلپمنٹ بینک کےکنٹری ڈائریکٹر وولف گینگ مویلرنےمعاہدے پردستخط کئے،معاہدے کے تحت جرمنی گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواہ میں صحت کےمنصوبوں کیلئےایک کروڑ بیس لاکھ یورو کی گرانٹ فراہم کریگا۔

اعلامیہ کےمطابق معاہدہ پردستخط کےموقع پر وزیراقتصادی امورڈویژن حماد اظہربھی موجود تھے۔جاپان سفارتخانےمیں جاپانی حکام نے میڈیاکوبتایاکہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کےلئےجاپان وظائف دےگا،وظائف پروگرام چار سال پرمشتمل ہوگا،یہ تیس لاکھ امریکی فالرز مالیت کا پروگرام ہے،پروگرام کےلئےجاپان کا ترقیاتی ادارہ جائیکا فنڈز فراہم کریگا۔

حکام کےمطابق اٹھارہ سرکاری ملازمین اگلےماہ جاپانی جامعات میں تعلیم کےلئےجارہےہیں،باصلاحیت نوجوان سرکاری افسران کوجاپانی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے جائیں گے،سماجی و اقتصادی پروگراموں کی تیاری، عملدرآمد اور تکمیل بارے تعلیم دی جائیگی۔ انہوں نےبتایاکہ پروگرام بارےپاکستان اورجاپان کےدرمیان معاہدے پردستخط کردئےگئےہیں،جاپان سفارتخانےکےناظم الاموراور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن نے معاہدے پر دستخط کئے،پروگرام کےتحت افسران کےچارگروپ تعلیم کےحصول کےلئےجاپان جائیں گے۔

حکام نےبتایاکہ پاکستانی سول افسران کاپہلا گروپ جاپانی جامعات پہنچ چکاہے،دنیا بھرکےتیرہ ممالک سےافسران اس پروگرام میں شرکت کرتےہیں،افسران کی سلیکشن جاپانی سفارتخانےاورحکومت پاکستان کی طرف سےشفاف طریقےسےکی جاتی ہے،افسران کوجن جامعات میں تعلیم کےلئےجاناہوتاہےاس کے پروفیسرز کی ٹیم ویڈیو کانفرنس کےذریعہ افسران سےانٹرویوکرتی ہے،پروگرام کامقصد افسران کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.