Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں امریکہ کو برآمدات سے پاکستان نے 2.684 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا،اسٹیٹ بینک

کراچی۔رواں مالی سال کےدوران پاکستان اورامریکہ کے درمیان تجارت میں گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔ا سٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق رواں مالی سال کےابتدائی 8 مہینوں میں امریکہ کوبرآمدات سےپاکستان نے2.684ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.21 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کےابتدائی8مہینوں میں امریکہ کوبرآمدات سےپاکستان نے2.527 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ ماہ فروری میں امریکہ کوبرآمدات سےملک کو320.81ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کےاسی عرصہ کےمقابلےمیں10.28 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال فروری میں امریکہ کوبرآمدات سےپاکستان نے290.899ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔اعدادوشمارکےمطابق جولائی سے لیکرفروری2019 تک امریکہ سےدرآمدات پرپاکستان نے1.360ارب ڈالرکازمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کےاسی عرصہ میں امریکہ سےدرآمدات پرپاکستان نے1.218 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.