Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور بھارت کامل کرپنجابی فلمیں بنانےکا منصوبہ

3فلمیں تیار کی جائیں گی ،پہلی فلم ''سْچا سورما''پر بھارت میں کام شروع ہوگیا

0 48

کراچی۔پاکستانی اور بھارتی فلم پروڈیوسرزمشترکہ طورپرپنجابی فلمیں بنائیں گے۔

بتایاگیاہےکہ بھارتی پنجاب کےفلم میکرز کےاشتراک سےتین پنجابی فلمیں بنانےکا منصوبہ تیارکیاگیا ہےجسکےتحت ایک فلم بھارت ، دوسری پاکستان اور تیسری برطانیہ یا کینیڈا میں بنائی جائے گی۔

اس سلسلےکی پہلی فلم”سْچا سورما”بھارت میں بنائی جارہی ہے،جس میں بھارتی فنکار کام کررہے ہیں۔پاکستان میں بنائی جانےوالی فلم میں پاکستانی فنکاروں کو شامل کیاجائےگا جس میں معمررانا سمیت دیگر فنکاروں سےرابطےکئےگئےہیں۔

تیسری فلم بیرون ممالک میں بنانے کا منصوبہ ہے جس میں پاکستانی و بھارتی فنکار ایک ساتھ کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.