Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بننےلگی ہیں۔نیلم منیر

اپنے کردار سےمکمل مطمئن ہونےکےبعد ہی فلم سائن کرتی ہوں ۔اداکارہ کی گفتگو

0 51

لاہور۔اداکارہ وماڈل نیلم منیرنےکہاہےکہ ٹی وی کی طرح پردہ سکرین پربھی مختلف کردارکرناہی پسند کروں گی،فلم انڈسٹری نئےدورمیں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مکمل مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کرتی ہوں۔

اپنےایک انٹرویو میں نیلم منیرنےکہاکہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننےلگی ہیں اسی لیےفیشن اورٹی وی کےنامورسٹارزبھی کام کررہےہیں ماضی میں بننےوالی فلموں میں روایتی ہیرواورہیروئن کےمخصوص کردارہی ہواکرتےتھےجس میں ہیروئن کاکردارچند گانوں اور ہیرو کومنانےتک محدود ہواکرتاتھا،مگراب ایسانہیں ہے۔اس وقت کامیڈی،میوزیکل،رومانٹک،ایکشن اورتھرلرسمیت ہرمزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.