Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نےکلبھوشن جادھو کو قونصلررسائی دینےکی باقاعدہ پیشکش کردی ہے۔

اسلام آبا۔پاکستان نےبھارت کوبدنام زمانہ خفیہ ایجنسی’را‘ کےجاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلررسائی دینےکی باضابطہ پیشکش کردی۔

17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نےبھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سےمتعلق کیس کا فیصلہ سناتےہوئےبھارت کی را کےجاسوس کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور پاکستان کو بھی کہا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی دی جائے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کاصحافیوں کوہفتہ وارپریس بریفنگ کےبعد غیررسمی گفتگو کرتےہوئےبتاناتھاکہ پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو قونصلررسائی دینےکی باقاعدہ پیشکش کردی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ قونصلر رسائی کے حوالے سے اب بھارت کے جواب کاانتظار ہے۔

قبل ازیں پریس بریفنگ کےدوران ڈاکٹرمحمد فیصل کاکہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ صدرٹرمپ کاکشمیر پرثالثی سےمتعلق بیان پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر عالمی برادری کو گمراہ کرنا بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق کام ہو رہا ہے۔

افغان امن عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل مشترکہ عالمی ذمے داری ہے، افغان طالبان کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.