Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان نے یقین دلایاہےکہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔جان بولٹن

0 6

واشنگٹن:امریکی قومی سلامتی کےمشیرجان بولٹن کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔

جان بولٹن نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کےدوران خطےکی سیکیورٹی صورتحال اورپاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےبات چیت کےبعد جان بولٹن نےاپنےٹوئٹر بیان میں کہاکہ پاکستان کی جانب سےجیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کےخلاف اقدامات کوسراہاہے،پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کےلیےاقدامات جاری رکھےگا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیرنےکہاکہ شاہ محمود قریشی نےانہیں یقین دلایاکہ پاکستان کی جانب سےتمام دہشت گردوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.