Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کی معروف ادیبہ اورڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیاکو ہم سےبچھڑے3 سال بیت گئے

فاطمہ ثریا بجیا ملک نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے

0 71

کراچی۔پاکستان کی معروف ادیبہ اورڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کو ہم سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔

پاکستان کی معروف ڈرامہ نگاراورادیبہ فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اورقیام پاکستان کے فوری بعد اپنےخاندان کے ساتھ کراچی میں سکونت اختیارکی۔

فاطمہ ثریابجیاملک کی معروف ادبی شخصیت انورمقصود کی بہن تھیں۔فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اوراسٹیج کیلئے بے شمار ڈرامے لکھے جبکہ انکے معروف ڈراموں  میں”شمع”،”افشاں”،”عروسہ،’انا’،’تصویر”سمیت  متعدد ڈرامے شامل ہیں۔

انہوں نے طویل دورانیے کا پہلا ڈرامہ ”مہمان”لکھا ،انہوں نے بچوں کیلئے بھی ادبی پروگرام تحریر کیے۔ بجیا نے اپنے ڈراموں میں وسیع خاندانوں میں خونی رشتوں کےدرمیان تعلق اوررویوں کو انتہائی خوب صورتی سے بیان کیا۔1997 میں حکومت پاکستان نےانہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2012 میں ہلا ل امتیاز سےنوازا۔ جاپان نےبھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزاز عطا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.