Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کےعالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کےساتھ معاملات طےپاگئے

اسلام آباد: پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےساتھ معاملات طے پاگئے۔ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ اجلاسوں کے بعد پاکستانی وفد وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان واپس پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں تاہم اسے ابھی تحریری شکل دینا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی مجوزہ اثاثہ جات ڈیکلیئریشن اسکیم سے اختلاف نہیں کیا، پاکستان نے مجوزہ اسکیم کا مسودہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے پہلے ہی شیئر کر لیا تھا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے بھی اس اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

ذرائع نےبتایاکہ آئی ایم ایف کےساتھ بیل آؤٹ پیکج پر دستخط اپریل میں ہی کرلیے جائیں گے،آئی ایم ایف کی طرف سےپاکستان کوملنےوالا بیل آؤٹ پیکج 3 سال کےلیےہوگا تاہم پاکستان کو6 ارب ڈالرزیا 9 ارب ڈالرزکا پیکج دینا ہےاس کا فیصلہ ہوناابھی باقی ہےجس کےلیے آئی ایم ایف کا وفد اس ماہ کےآخرمیں پاکستان کا دورہ کرےگا اوراس دورے کی تاریخ آئندہ ایک دو روزمیں طےکی جائےگی۔

ذرائع نےمزید بتایاکہ اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کو آئی ایم ایف کےدورے سےپہلےقانونی شکل دی جائےگی،اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کی حتمی منظوری کل کابینہ سےلی جائے گی،کابینہ سےمنظوری پرایک2روزمیں صدارتی آرڈیننس کےذریعےاسکیم نافذ کردی جائےگی،آرڈیننس جاری ہوتےہی اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم فوری طورپرنافذ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.