Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک افغان طورخم بارڈر پرکسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا

لنڈی کوتل۔پاک افغان طورخم بارڈرپرکسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کی ہڑتال دوسرےروزبھی جاری رہا،طورخم سرحدپرکاروباری سرگرمیاں معطل،سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئے،کلیئرنگ ایجنٹس مطالبات پر ڈٹے رہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک افغان طورخم سرحد پرکلیئرنگ ایجنٹس کاہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہاجسکی وجہ بارڈرکےدونوں طرف کاروباری سرگرمیاںبری طر ح متاثرہوئی اورمال بردارگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنےسےتاجروں کےساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرزکوبھی سخت مشکلات کاسامنا ہے.

ذرائع کےمطابق طورخم کسٹم اسٹیشن پر دوسرے روز بھی ہرقسم کی امپورٹ اورایکسپورٹ کلیئرنس بند ہیں جسکی وجہ سےکروڑوں روپے کےقیمتی مال،فروٹ اورسبزیاں شامل ہیں خراب ہونےکا اندیشہ ہےکسٹم ایجنٹس کاکہناتھاکہ ہم نےاپنےجائز15مطالبات کسٹم حکام کو پیش کئےہیں لیکن تاحال کوئی مثبت جواب نہیں دیاگیاذرائع کےمطابق ایک طرف کلئیرنگ ایجنٹس اپنےمطالبات ماننےپربضد ہےتودوسری جانب کسٹم حکام کوجواحکامات اعلیٰ حکام کی جانب سےجاری کئےگئےہیں تووہ کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کومنظورنہیں ہےتواس کی وجہ سےہڑتال جاری ہےجس کیوجہ سےدونوں ممالک کی تجارت کےساتھ ساتھ ٹرانسپوٹروں کو بھی کروڑوں کانقصاں ہورہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.