Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

تعلیمی بورڈ پشاور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ امتحانات میں کل 55,747 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 43954 طلباء کامیاب قرارپائے، کامیابی کی شرح 78.85 فیصد رہی۔ انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن جناح کالج کی علینہ داود 990 نمبرز لیکر حاصل کی، دوسرے نمبر پر جناح کالج ہی کی لائبہ برگ جبکہ تیسرے نمبر پر اسلامیہ کالج کے اعزاز آئے۔ کمپیٹور سائنس گروپ میں 925 نمبروں کے ساتھ پی اے ایف کالج کی طالبہ سعدیہ یعقوب پہلے، نیو فائزہ ڈگری کالج کے محمد شائر قریشی دوسرے جبکہ جناح کالج کی نبیحہ تیسرے نمبر پر رہیں۔

میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن جناح کالج کی تزمیم ملک نے 1003 لیکر حاصل کی جبکہ آئی سی ایم ایس کے ساجد علی خان دوسرے اور جناح کالج ہی کی میمونہ خان تیسرے نمبر پر رہی۔

آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ  فرنٹیئر کالج کی طالبہ زنشہ وقار اور جناح کالج کی لائبہ نے 932 نمبرز لیکر حاصل کی۔

پشاوربورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش تھے۔

چیئرمین ملاکنڈ بورڈ، چیئرمین پشاور بورڈ، کنٹرولر امتحانات پشاور، ماہرین تعلیم اور والدین سمیت طلباء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء  اور طالبات کو نقد انعامات، شیلڈز اور اسناد دیے۔

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے سرکاری سکولوں کے بہترین نتائج پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ بہترین پالیسیوں، تعلیم دوست اصلاحات اور محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے نتائج 83 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.