Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ایئرپورٹ سےرات کی پروازیں بحال کردی گئیں

متحدہ عرب امارات کےشہرالعین اورشارجہ کیلئےپروازیں روانہ ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےباضابطہ افتتاح کیا,

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نےکہاہےکہ پشاور ایئرپورٹ سےنائٹ فلائٹس کااجراء تبدیلی کی طرف صوبائی حکومت کانیا قدم ہے،دہشتگری کی وجہ سے پشاورائیرپورٹ سےمعطل پروازوں کی بحالی خصوصاًرات کی پروازوں کےاجراءسےناصرف عوام کوسہولت ہوگی بلکہ تجارتی اورمعاشی سرگرمیوں کےفروغ میں بھی مدد ملےگی،پی ٹی آئی عوامی تکالیف سےبےخبرحکمرانوں کےبنائےگئے مفادپرستی پرمبنی نظام میں تبدیلی کیلئےگامزن ہے،ہمارے ملک پر ایسے حکمرانوں کی حکومت رہی ہے جنہوں نےعوام کی فکر نہیں کی، جب آئینی ادارےان سےپوچ گچھ کرتےہیں توچیخنا شروع کرتےہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور سےمتحدہ عرب امارات کےلئےپروازوں کی بحالی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔انہوں نے 143 مسافروں پرمشتمل پی کے۔255 کوپشاورائیرپورٹ سےباضابطہ طورپرعرب امارات کےشہر العین روانہ کیا،تقریب میں ائیرپورٹ کے منیجر عبید اللہ عباسی،چیف سیکورٹی آفیسرعشرت ملک اوردیگر متعلقہ حکام کےعلاوہ العین جانےوالےپرواز کےمسافربھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ عمران خان بیرون ملک روزگار کےحصول کےسلسلےمیں پاکستانی عوام کےساتھ گہری محبت رکھتےہیں اوران کو سہولیات کی فراہمی کیلئےہرسطح پرآاواز بلند کرتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومت بیرون ملک جانےوالےمسافروں کی مشکلات سےآگاہ ہیں اوروہ ہر میدان میں آپ کےساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نےکہاکہ دہشتگردی کی وجہ سےہمارے صوبےکےواحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےرات کی پروازیں بند کردی گئی تھی جتنی بھی ائیرلائنزہیں وہ دن کےوقت فلائٹس آپریٹ کرتی رہیں طویل قربانیوں اورکوششوں کےبعد صوبےمیں امن کی بحالی ممکن ہوئی جسکی وجہ سےآج ہم نہ صرف معطل پروازوں کوبحال کرچکےہیں بلکہ رات کےوقت بھی پشاورایئرپورٹ سےفلائٹس کی آمدورفت ممکن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کو جاتا ہے جس کیلئے ہم پی آئی اے کے مشکور ہیں۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ یہ بڑی خوشی کی بات ہےبیرون ملک جانےوالےمسافروں کی تکالیف میں کمی آئےگی یہ تبدیلی ہےانہوں نےکہاکہ عوام نےعمران کو الیکشن میں تبدیلی کیلئےووٹ دیاتھا اوروہ اب عوام سےکئےگئےوعدوں کوبتدریج پوراکررہے ہیں۔

پی ٹی آئی مفاد پرست حکمرانوں کےبرعکس حقیقی معنوں میں عوام کی خوشحالی اور تبدیلی کیلئےکھڑی ہےانہوں نےافسوس کااظہارکرنے ہوئےکہاکہ ماضی کےحکمرانوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کی فکرتک نہ کی اوراپنی جیبیںبھرتےرہےاورجب نیب ان کو پکڑتی ہےتو وہ چیخیں مارتے ہیں.

انہوں نےکہاکہ اب عوام دیکھیں ان لوگوں کےسیاست سےپہلےکتنےاثاثےتھےاوراب ان کےاثاثےکتنےہیں انہوں نےکہاکہ اب وہ جیلوں کی تکالیف برداشت نہیں کرسکتےبعدازاں وزیراعلیٰ نےعرب امارات کےشہرالعین کی افتتاحی فلائٹ کےموقع پرکیک بھی کاٹااورپی آئی اےکی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نےمذکورہ فلائٹ کے مسافروں سےبھی ملےاورانہیں نیک خواہشات کےساتھ رخصت کیا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ منیجرپی آئی اے ابراہیم یوسفزئی نےاپنےخطاب میں پشاور ایئر پورٹ کےحوالےسےپی آئی اے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اورکہا کہ پشاورائیرپورٹ سےدیگرممالک کیلئےبھی فلائٹس کا اجراء عنقریب کیاجائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.