Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر: سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی فارغ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں تاخیر پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہٹا دیا۔ ایک سال کے دوران بی آر ٹی منصوبے سے ہٹائے گئے افسران کی تعداد تین ہوگئی جب کہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو غلط بیانی اور نااہلی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق بعض افسران کی وجہ سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، مستقبل میں بھی منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بی آر ٹی منصوبے کی جلد تکیمل چاہتے ہیں، جو افسر کام کرے گا وہ ہی ہمارے ساتھ چلے گا۔

یاد رہے کہ پشاور میں تقریباً ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار یہ منصوبہ ڈیزائننگ میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے حکومت کے لیے درد سر کے ساتھ ساتھ متنازع منصوبے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.