Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دیدی

کراچی:پاکستان سپرلیگ کےچوتھےایڈیشن کے30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دیدی۔نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور کی جانب سےکامران اکمل اورامام الحق نےاننگز کا آغازکیااوردونوں کھلاڑیوں نےٹیم کو137رنز کاشاندار آغاز فراہم کیا۔کامران اکمل نے پاکستان میں اپنے 100 ویں انٹرنیشنل میچ کو یادگار بناتے ہوئے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔

امام الحق نےبھی 59رنزکی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کیرون پولارڈ اور صہیب مقصود نے12، 12اوروہاب ریاض نے11 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین اور کولن منرو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کی جانب سےاننگزکاآغازبابراعظم اورکولن منرونےکیالیکن منرو پہلےہی اوورمیں صفرپرآؤٹ ہوگئے۔بابراعظم بھی13رنزہی بنا سکے۔

کولن انگرام نے 71 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا جب کہ عماد وسیم نے بھی 30 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کراچی کا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پشاور کی جانب سے حسن علی نے 3 جب کہ وہاب ریاض، تائمل ملز اور ثمین گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل پلےفورمرحلےکےلیےپہلےہی کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ ملتان سلطانزاورلاہورقلندرزٹورمنٹ سےآؤٹ ہو چکےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.