Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میٹرو: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور ڈیڈ لائن دیدی

0 643

خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دینے کی غلطی تسلیم کر لی ہے اور کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پر ڈیڈ لائن دے کر ہم نے غلطی کی جو ڈیڈلائن دی وہ انفراسٹکچر کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر ردو بدل کیا جائے گا جو بھی وزیر کام میں دلچسپی نہیں لے گا، اس کو تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.