Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں فوڈ اتھارٹی نے 3 فیکٹریاں، بیکری اور 2 دکانیں سیل

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے گلبہار پھندو روڈ پر چھاپے مارکر نمکو بنانے والی 3 فیکٹریاں، بیکری، قصائی اور کلرز بیچنے والی دکان سیل کردیں جبکہ تین افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹریاں نان فوڈ گریڈ کلرز اور غیرمعیاری تیل استعمال کرنے پرسیل کی گئیں، غیر تسلی بخش صفائی پر بیکری بھی سیل کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مضرصحت گوشت کی فروخت پربھی قصائی کی دکان سیل کی گئی جبکہ نان فوڈ گریڈ کلرزکی خرید و فروخت پرایک دکان بھی سیل ہوئی ہے۔ ترجمان کےپی فوڈاتھارٹی کے مطابق چھاپوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.