Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں ڈینگی بے قابو ۔۔ مریضوں کی تعداد1700ہو گئی

0 105

پشاور میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔۔ مریضوں کی تعداد1700ہو گئی جبکہ پشاور میں ڈینگی وائرس کی وبا کے حوالے سے محکمہ صحت اور اسپتالوں کے اعداد وشمار میں واضح تضاد دکھائی دے رہاہے۔

پشاورکے نواحی علاقے سربند،شیخان،بڈھ بیر ، مشتر زئی ،ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔  ڈینگی وائرس کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 ڈینگی متاثرین تاحال خیبر ٹیچنگ  اسپتال میں زیر علاج ہیں۔  اسپتال ذرائع کے مطابق اگست سے اب تک 1700 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جبکہ ڈی جی صحت شہر میں صرف 486 ڈینگی کیسز سامنے آنے پر بضد ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے اسپتالوں کوڈینگی کے مزید اعداد شمار میڈیا کو دینے سے منع کردیا گیا ہے۔ ڈی جی محکمہ صحت خیبر پختونخوا ارشد خان کے مطابق این ایس ون ٹیسٹ کے بغیرمریض کو ڈینگی وائرس کا شکار قرار نہیں دیا جا سکتا۔  انکا موقف ہے کہ ڈینگی کے معاملہ میں پولیو کی طرح پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.