Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نامعلوم ملزمان کسی بھی وقت کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات قریبی اضلاع سے پشاور اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر SF-501 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے قدیم زمانے کے نوادرات برآمد کر کے ایک ملزم شاہد ولد محمود شاہ سکنہ اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوادرات بٹ خیلہ سے خرید کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق برآمد ہونے والا مجسمہ صدیوں پرانا ہے اور انتہائی قیمتی ہے، ملزم کے خلاف نوادرات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواز الدین کے مطابق قیمتی مجسمہ ہندو دیوتا ویشنو کا ہے جو 800 سال پرانا ہے، اسمگل کیے جانے والے صدیوں پرانے اس مجسمے کی مالیت تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.