Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے 10 تولے سونا برآمد

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے 10 تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکار  فیصل کو ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے موبائل فون کے 20 ڈبے ملے۔ حکام کے مطابق موبائل کے ڈبوں کو چیک کیا گیا تو ان میں 10 تولے سونا چھپاپا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اہلکار نے ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے ملنے والا سونا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اہلکار فیصل کو ایمانداری پر انعام دینے کی سفارش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.