Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ایس ایل فور کی رنگارنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری

کراچی:پی ایس ایل فور کی رنگارنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔پاکستان سپرلیگ فائنل کی رنگارنگ اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے،اختتامی تقریب سےقبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سےاظہاریکجہتی کےلیےگراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت وزیرداخلہ شہریارآفریدی بھی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنےکےلیےنیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں، اختتامی تقریب میں گلوکارابرارالحق،آئمہ بیگ اورفواد خان کی پرفارمنس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین بھی جھوم اٹھے۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےچیئر مین پی سی بی احسان مان کاکہناتھاکہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخرہے،کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کےچہروں پرخوشی لاتا ہے،وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سیکورٹی فورسزاورعوام کا شکریہ ادا کرتاہوں جن کی مدد سےپی ایس ایل کا فائنل یہاں ہورہاہے۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ2سال پہلےوعدہ کیاتھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے،اس سال سارےمیچز یہاں ہورہے، کراچی والے جیت گئے، جو بھی ٹیم جیتے،جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔

پی ایس ایل کےچوتھےایڈیشن کافائنل آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا،میچ رات 8بجےشروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹائٹل کی پیاس بجھانےکیلیےبےتاب ہے،کپتان سرفراز احمد کو ایونٹ کےٹاپ اسکوررشین واٹسن کی خدمات میسر ہونگی،عمر اکمل،احمد شہزاد،رلی روسو اوراحسان علی بھی حریفوں کےچھکےچھڑانےکی کوشش کریں گے۔

آل راؤنڈرز ڈیوائن براوو،اورمحمد نواز،تجربہ کار پیسر سہیل تنویراورباصلاحیت محمد حسنین دھاک بٹھانےکیلیےتیار ہیں،انجرڈ اسپنر فواد احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے،حالیہ ایونٹ کےتینوں باہمی مقابلوں میں حریف پرفتوحات سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا اعتماد بلندیوں پر ہے۔

دوسری جانب پشاورزلمی کی ٹیم بھی 2017 کی تاریخ دہراتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بننے کا عزم لیے میدان میں اتریگی، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج کامران اکمل اور ان فارم امام الحق موجود ہیں،میچ ونرز کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی بھی دستیاب ہیں، چوتھے ایڈیشن کے کامیاب ترین بولرحسن علی،برق رفتار وہاب ریاض،سلو بال کےماہر ٹائمل ملزاورپیسرکرس جورڈن حریف ٹیم کی بیٹنگ کا حوصلہ آزمائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.