Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی سی بی،ڈومیسٹک اسٹرکچر میں کھلاڑیوں کی تنخواہ بڑھانےکا فیصلہ

نئےسسٹم میں6ٹیمیں ہوں گی اورکھلاڑیوں کےمعاوضےبھی تین گنابڑھائےجائیں گے..17 اپریل کو کوئٹہ میں پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے دوران نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر رپورٹ پیش کی جائےگی،ذرائع

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےڈومیسٹک اسٹرکچرمیں کھلاڑیوں کےمعاوضےتین گنابڑھانےکافیصلہ کرلیاہے۔پی سی بی کی ٹاسک فورس نےوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر6صوبائی ٹیموں کےنئےسیٹ اپکامنصوبہ تیارکیاہے،ان میں پنجاب کی دو،سندھ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکی ایک،ایک ٹیم شامل ہوگی،نئےسسٹم میں6ٹیمیں ہوںگی اورکھلاڑیوں کےمعاوضےبھی تین گنا بڑھائے جائیں گے۔

ریجنزکی تمام ٹیموں کواپنےکھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینالازم ہوگا۔ریجنزکی ایک ٹیم فرسٹ کلاس اوردوسری گریڈ ٹوکھیلےگی،پرفارمنس نہ دکھانےپرکھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ زائد العمریا بےروزگارہونیوالےکھلاڑیوں کومینجمنٹ یاکوچنگ میں نوکری دی جائےگی۔

17اپریل کوکوئٹہ میں پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کےدوران نئےڈومیسٹک اسٹرکچرپررپورٹ پیش کی جائےگی۔اتفاق رائےکی صورت میں اسے منظوری کیلئے وزیراعظم کوبھیجاجائےگا جسکےبعد اس سیزن سےہی اطلاق متوقع ہے۔

یاد رہےکہ27مارچ 2019کو وزیراعظم عمران خان نےپی سی بی کوسٹریلیاکی طرزپرڈومیسٹک سسٹم تشکیل دینےکی ہدایت کی تھی۔وزیر اعظم نےپاکستان میں کھیلوں کی بہتری اورفروغ،کھیل کےمیدانوں میں سہولیات کی فراہمی اورنیا ٹیلنٹ سامنےلانے کےلیےٹاسک فورس تشکیل دی تھی اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو اس کا سربراہ مقررکیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.