Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چین سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس ایران پہنچ گیا

چین سے پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس ایران بھی پہنچ گیا جہاں دو افراد میں پُراسرار کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ فرانسسی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیرِ صحت نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کا نتیجہ مثبت آیا۔ ایران کی نیوز ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق وزیرِ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز ایران کے شہر قم میں سامنے آئے ہیں۔ کچھ دنوں سے شہر قم میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز پر مشاہدہ کیا جارہا تھا۔ وزیرِ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اُن کے مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتائج کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے چین میں 2000 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 74000 سے زائد افراد میں اس وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک تھا جہاں پر کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.