Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے

چین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر برائے خارجہ امور سبرامنیم جے شنکر نے بیجنگ یں چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کمشیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کے حوالے سے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے چین کا مؤقف اصولی ہے، امید ہے بھارت خطے کے امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے وضاحت کی کہ بھارت تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک رواں برس چینی صدر اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات کا خواہاں ہے اور اس ملاقات کو کامیاب بنانا چاہتا ہے۔

بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے۔ بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.