Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا نےمنشیات اسمگلنگ کیس میں سزا کےفیصلےکولاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا

0 33

لاہور:چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا نےمنشیات اسمگلنگ کیس میں سزا کےخلاف سیشن عدالت کےفیصلےکولاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ماڈل نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

ماڈل نےمؤقف اختیارکیاکہ’سیشن عدالت نےحقائق کےبرعکس منشیات کیس میں سزاکافیصلہ سنایا،وہ اسلامک اسٹڈیزکےلیےپاکستان آئی تھی’۔ماڈل ٹریزا نے درخواست میں استدعا کی کہ سزا کالعدم قرار دےکر رہائی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے چیک ریپبلک سفارتخانے کی ڈپٹی سیکرٹری کی موجودگی میں 20 مارچ کو منشیات اسمگلنک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کو سزا سنائی تھی۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ پراسیکیوشن نے ٹریزا کی ہیروئن اسمگل کرنا ثابت کردیا تاہم ماڈل ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزمہ کو حق دیا تھا کہ وہ ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہیں۔

یاد رہےکہ غیر ملکی خاتون کو10جنوری 2018کو ساڑھے8 کلو ہیروئن اسمگل کرنےپرگرفتارکیاتھا،غیر ملکی ماڈل کے ساتھ مزید 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے تین اشتہاری ہیں اور شعیب نامی ملزم کو عدم ثبوت پر بری کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.