Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرکا پی ایس ایل فائنل کھیلنےوالی ٹیموں کےلیےنیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی-پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ، روشنیوں کے شہر، ‎عروس البلاد، پاکستان زندہ باد۔

یوم پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کیرون پولارڈ،کرس جورڈن،شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگاتےہوئے دیکھےجاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.