Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان: کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے درانب خورد میں کھلونا بم کا دھماکہ ہونے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ ڈی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں اور وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد صفدر اقبال لاعلمی میں کھلونا بم گھر لے آئے تھے جس سے بچے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں جو آپس میں بہن بھائی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سارے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.