Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کالعدم تنظیموں سےمتعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعتراضات دور کردیے۔وفاقی وزیر خزانہ

0 65

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اعتراضات دور کردیے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے،کیونکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر بھی استعمال کیا ہے۔

وزیر خزانہ نےکہاکہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان پر سب سےبڑا اعتراض کالعدم تنظیموں کوہائی رسک قرارنہ دینا تھا،لیکن یہ تقاضا ہم نے گزشتہ ہفتے پورا کردیا ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ ہم نےکالعدم تنظیموں کے خلاف نئے اقدامات اٹھائے ہیں اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے، اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو کلیئر قرار دیدیا جائے۔

گزشتہ روزپاکستان نےایف اے ٹی ایف کےایشیا پیسیفک گروپ کےبھارتی سربراہ کو ہٹانےکامطالبہ کیا ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر نےایف اے ٹی ایف کےسربراہ کو خط میں کہاہےکہ ایشیا پیسیفک گروپ کےسربراہ بھارتی اورپاکستان سےمتعلق متعصب ہیں،لہذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائےتاکہ ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سےمتعلق جائزہ عمل شفاف، غیر جانبدار اور بامقصد ہوسکے۔

پاکستان کو جون 2018 میں ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ میں شامل کیاگیا تھا اورپاکستان چاہتا ہےکہ اس کانام گرےلسٹ سےہٹا دیاجائے کیونکہ اس فہرست میں شمولیت سےبین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.