Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرک میں دستی بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دستی بم دھماکہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تخت نصرتی کے علاقہ میں ایک بچہ گھر میں پڑے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر باہر لے گیا اور دیگر بچوں کے ساتھ دستی بم سے کھیلنے لگا جس کے دوران وہ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کے نتیجہ میں دستی بم سے کھیلنے میں مصروف 5 بچے 7 سالہ احمد، 9 سالہ سدیس، 11 سالہ نور اللہ، 5 سالہ محمد اور 3 سالہ ارسلان شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بعد ازاں علاج کی فراہمی کے دوران احمد ولد شاہجہان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جن میں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولییس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.