Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کم عمر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے پر والد گرفتار

پشاور کے علاقے ناصر پور میں چائے کے ڈھابے پر بیٹے کو زنجیر سے باندھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تصویر وائرل ہونے پر پولیس نے چھاپہ مار کر والد کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بھی بازیاب کرالیا۔ چمکنی تھانے کے حکام سردار خان نے گرفتار والس کو جوڈیشل مجسٹریٹ حمید اللہ خان کے سامنے پیش کیا جنہوں نے اسے جیل بھیج دیا۔

بعد ازاں بچے کو اس کے اہلخانہ جس میں اس کے بڑے بھائی اور چچا شامل ہیں، کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے وعدہ کیا کہ وہ بچے کے ساتھ دوبارہ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ کم عمر بچے کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ اس کے پیر زنجیر سے باندھے گئے ہیں جبکہ وہ چائے کے ڈھابے پر کام کر رہا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ تصور کیا جارہا تھا کہ اسے زنجیروں میں باندھ کر مزدوری کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ دکان اس کے والد چلاتے ہیں جنہوں نے خود اس کے پیر باندھے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.