Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا: ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں ایک کروڑ 15 لاکھ افراد کو اپنا شکار بنانے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 6 جولائی کو سامنے آنے والے کورونا کے نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818  تک پہنچ گئی۔

ملک میں پیر کی صبح کورونا وائرس کے 801 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح مزید ایک ہزار 819 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔اگرچہ پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ لگائے گئے اندازوں کے مطابق نہیں ہے تاہم اس کے باوجود کیسز اور اموات کی تعداد باعث تشویش ہیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 646 افراد کو متاثر کیا۔ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 81 ہزار 963 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید 85 افراد متاثر ہوئے ۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثر ہونے والے ان افراد کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہزار 494 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلت بلستان میں آج کورونا وائرس نے مزید 16 افراد کو اپنا شکار بنایا۔اس طرح گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 561 ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے مزید کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

آزاد کشمیر

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار 342 تک جا پہنچی ہے۔

صحتیاب افراد

تاہم جس طرح ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں اسی طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک ہزار 819 مریض اس وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔

اس طرح پاکستان میں ان 4 ماہ سے زائد کے عرصے میں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 سے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.