Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا وائرس:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے

0 140

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔حکومت پاکستان کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔وفاقی حکومت کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.