Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا کے سبب خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی او پی ڈیز 13دن کے لیے بند

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز سروس 13دن کے لیے بند کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز یکم اپریل سے 13 اپریل تک بند رہیں گے۔اس سے قبل کے پی میں صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈیز معطل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے جس کے بعدمتعدد اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز بنا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.