Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورو4نا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے, نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 76398 تک پہنچ گئی

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 76398 تک پہنچ گئی ہے۔

آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2051 کیسز اور 47 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1610 کیسز اور 43 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27850 اور ہلاکتیں 540 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7116ہے۔

بلوچستان

بلوچستان حکومت کی جانب سے پیر کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم آج بروز منگل جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مزید 121 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کورونا مریضوں کی تعداد 4514ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 49 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1565 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 304 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 2893ہوگئی ہے جب کہ اموات 30 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 169 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 16کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 271 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے پیر کو کورونا کے مزید 1402 کیسز اور 22 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔صوبے میں وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 503 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 29647 ہو چکی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 482 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 458 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 10485 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 2973 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 27 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 527 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.