Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ترجمان پاک فوج

0 22

راولپنڈی-ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورکاکہناہےکہ شائقین کرکٹ یقیناًپی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کرآنا چاہتے ہیں لیکن کھیل کو سیاست سے بالاترہوناچاہئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرشائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہےکہ پیارے پاکستانیوں،آپ یقیناً پاکستان سپر لیگ کےفائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کرآنا چاہتےہیں، پاکستان فوج آپ کے پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.