Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گومل یونیورسٹی: جنسی ہراسانی میں ملوث 4 ملازمین ملازمت سے برخاست

برخاست کئے جانے والے ملازمین میں پروفیسر ڈاکٹر بختیار خان، اسسٹنٹ پروفیسر عمران قریشی بھی شامل

خیبر پختونخوا کی گومل یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی میں ملوث 4 ملازمین کونوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں اور جنسی ہراسانی سے متعلق قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جنسی ہراسانی کے مرتکب ملازمت سے برخاست کئے جانے والے ملازمین میں پروفیسر ڈاکٹر بختیار خان، اسسٹنٹ پروفیسر عمران قریشی، حکمت اللہ گیم سپروائزر اور حفیظ اللہ لیبارٹری اٹینڈنٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن دلنواز خان کی معطلی کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا کہ جبکہ نجی ٹی وی پر حالیہ ایک رپورٹ نشر ہونے کے بعد چیئرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین سے بھی استعفی لے لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 24 فروری کو گومل یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شعبہ لسانیات کے سربراہ مولانا صلاح الدین کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.