Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

،ماحول کی تبدیلی میں بھی نوجوان اپنا کردارادا کرسکتے ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

چودہ اگست سےپلاسٹک فری مہم کاآغازاسلام آباد سےکیاجارہاہے،نوجوان کر دارادا کریں ،نوجوانوں 2018 کےالیکشن میں سیاسی تبدیلی کا باعث بنے. خطاب

اسلام آباد.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ چودہ اگست سےپلاسٹک فری مہم کا آغازاسلام آباد سےکیاجارہا ہے،نوجوان کر دار ادا کریں،نوجوانوں2018 کےالیکشن میں سیاسی تبدیلی کاباعث بنے،ماحول کی تبدیلی میں بھی نوجوان اپنا کردار ادا کرسکتےہیں۔

جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پلاسٹک فری پاکستان کےحوالےسےتقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی شریک ہوئیں۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ماحول کو بہترکرناہم سب کا فرض ہے،اس کیلئے آگاہی مہم سب سےزیادہ ضروری ہے۔

انہوں نےکہاکہ پچھلے دو دن سےمیں کراچی کی صورتحال دیکھ رہاہوں وہاں پورا سسٹم بلاک ہےجس کی بنیادی وجہ پلاسٹک بیگز ہیںکیونکہ پلاسٹک بیگ ڈی گریڈایبل نہیں ہے میں اس مہم کے آغاز پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نےکہاکہ14اگست سےاس مہم کااسلام آباد سےآغازکیاجارہاہے،میری خواہش ہےکہ وزارتِ خارجہ اس کاآغازکرےاورہرشہری اس زمیداری کومحسوس کرےتاکہ ہم پاکستان کوکلین اینڈ گرین بناسکے۔انہوں نےکہاکہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی پر بہت بھاری ذمہ داری ہےکہ وہ عوام الناس میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی پیدا کرے۔

انہوں نےکہاکہ میری گذارش ہےکہ نوجوان اس مہم میں آگےبڑھیں کیونکہ نوجوانوں2018کےالیکشن میں سیاسی تبدیلی کاباعث بنےاورآج ماحول کی تبدیلی میں بھی نوجوان اپناکرداراداکرسکتےہیں۔انہوں نےکہاکہ مجھےفخرہےوزارتِ خارجہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ ہمیں سمجھتاہوں کہ محض کپتان اکیلاکچھ نہیں کرسکتاجب تک پوری ٹیم ساتھ نہ دے۔انہوں نےکہاکہ اگرآپ راتوں کوبھی دیکھیں توآپ کووزارت خارجہ کی لائٹیں جلتی دکھائی دیںگی اورافسران کام کرتے دکھائی دیںگے۔انہوں نےکہاکہ میں وزارتِ خارجہ کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتاہوں اورمبارک باد پیش کرتاہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.