Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ایم ایف پروگرام کامقصد پاکستانی معیشت میں توازن بحال کرناہے،آئی ایم ایف مشن چیف

معاشی بحالی کاپروگرام دو اہم ستونوں پرمشتمل ہے،موجودہ حکومتی پالیسیوں میں پروگرام مددگارثابت ہوگا.پاکستان کااصل مسئلہ ٹیکسوں کا کم حصول ہے،پروگرام میں فنڈ کا زورٹیکس نیٹ میں اضافےپرہے،ارنیستوراماریز

اسلام آباد۔عالمی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف کےمشن چیف ارنیستو راماریزریگوکاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کااصل مقصد پاکستانی معیشت میں توازن بحال کرناہے،موجودہ حکومتی پالیسیوں میں پروگرام مددگار ثابت ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف کےمشن چیف ارنیستو راماریزریگوکاکہنا ہےکہ آئی ایم ایف موجودہ پاکستانی حکومت کےپروگرام میں مدد فراہم کرےگا،معاشی بحالی کا پروگرام دو اہم ستونوں پرمشتمل ہے۔مشن چیف کاکہناتھاکہ ان میں پہلےنمبرپربڑے مسائل کا حل اوردوسرے نمبرپراداروں کی تنظیم نو شامل ہے۔

معشیت کولاحق بڑےمسائل میں اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کا توازن، قرضوں کی ادائیگی اور دیگر مالیاتی معاملات شامل ہیں۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کااصل مسئلہ ٹیکسوں کاکم حصول ہے،پروگرام میں فنڈ کازورٹیکس نیٹ میں اضافےپرہے۔مشن چیف کاکہنا تھاکہ مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ بھی برآمدات کےلیےمددگارثابت ہوگا۔

سماجی بہبود کے اخراجات میں اضافہ معاشی بحالی کے لیے اہم ہے۔ کاروبار کے لیے ماحول بہتر بنانا، ریڈ ٹیپ کا خاتمہ اور ٹیکس پالیسی ریفامز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.