Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی ٹی کےاستعمال سےکوئی بھی معلومات سیکنڈزمیں حاصل کی جاسکتی ہیں،صدر مملکت

آئی ٹی کے استعمال سے آج نوجوان گھر بیٹھے روزگار کماسکتے ہیں، ڈاکٹرعارف علوی کا خطاب

اسلام آباد۔ صدر مملکت عارف علوی نےکہاہےکہ آئی ٹی کے استعمال سےکوئی بھی معلومات سیکنڈزمیں حاصل کی جاسکتی ہیں،آئی ٹی کے استعمال سےآج نوجوان گھربیٹھےروزگارکماسکتےہیں۔

جمعہ کویہاں ایچ ای سی کے زیراہتمام انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سےخطاب کرتےہوئےصدرمملکت نے کہاکہ تقریب اور مقابلوں کےانعقاد پرایچ ای سی اور ہواوے کمپنی مبارکباد کی مستحق ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ہواوے سائنس وٹیکنالوجی کےشعبےمیں قابل تحسین خدمات انجام دےرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں چوتھا انقلاب برپا ہو چکا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کے انعقاد میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیاگیا۔صدر مملکت نےکہاکہ الیکشن کمیشن نےآئی ٹی کے استعمال سےانتخابات کا عمل آسان بنایا۔انہوں نےکہاکہ انتخابات کےدوران جدید ٹیکنالوجی سے روابط آسان بنائے گئے۔

انہوں نےکہاکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کےذریعے پیغام رسانی کا عمل آسان ترہوگیا۔انہوں نےکہاکہ آئی ٹی کےاستعمال سے کوئی بھی معلومات سیکنڈزمیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ چین نےٹیکنالوجی کےشعبےمیں تیزترین ترقی کی ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کیلئےبڑے پیمانےپر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان میں خواتین کو بھی ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہورہےہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کےاستعمال سےآج نوجوان گھربیٹھےروزگارکماسکتےہیں۔انہوں نےکہاکہ موجودہ دورمیں ڈیٹا انتہائی اہمیت اختیارکرچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیٹا انالیسیس مارکیٹ کےرجحانات اورمستقبل کےامکانات کاتعین کرنےمیں بہت زیادہ مددگارثابت ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.