Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آصف زرداری نےدرخواست ضمانت میں غلط بیانی کی اور وہ کسی ریلیف کےمستحق نہیں۔نیب

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی اور وہ کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرقومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنا جواب جمع کروادیا، نیب پراسیکیوٹرسردار مظفر عباسی نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

نیب کی جانب سےجمع کروائےگئےجواب میں کہاگیاکہ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نےدرخواست ضمانت میں غلط بیانی کی،وہ کسی ریلیف کےمستحق نہیں ہیں اورآصف زرداری نےدیگرملزمان کی ملی بھگت سےنیشنل بینک سےڈیڑھ ارب کاقرض لیا،آصف زرداری نےدھوکہ دہی سےفرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی لہذا پارک لین کمپنی میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔
واضح رہے نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.