Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آل افغان امن کانفرنس کےانعقاد پراتفاق،سات جولائی کو قطرمیں ہوگی

طالبان کی شرائط کے مطابق اس میں کوئی بھی افغان شخصیت سرکاری نمائندگی نہیں کرے گی،جرمن نمائندہ خصوصی

دوحہ۔آل افغان امن کانفرنس کےانعقاد پراتفاق کرلیاگیا ہے۔یہ کانفرنس سات اورآٹھ جولائی کوقطرمیں ہوگی۔طالبان کی شرائط کےمطابق اس میں کوئی بھی افغان شخصیت سرکاری نمائندگی نہیں کرےگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق افغانستان کےلیےجرمنی کےخصوصی نمائندےمارکوس پوٹسل نےکہاکہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والےتمام افغان ذاتی حیثیت میں شریک ہوں گے۔ان کانفرنس کاانعقاد قطراورجرمنی کی کوششوں سےکیاجارہا ہے۔

قبل ازیں افغانوں کےمابین اس طرح کےمذاکرات کی ایک کوشش شرکاءکی تعداد کی وجہ سےناکام ہوگئی تھی۔دوسری جانب امریکابھی قطر میں طالبان کےساتھ مذاکرات کاساتواں دورجاری رکھےہوئےہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.