Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آٹے کی قیمت میں اضافہ، نانبائیوں کا 15 جنوری سے صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان

آٹے کی قیمت میں اضافے پر خیبر پختونخوا کے نان بائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ ایک ہفتے کے دوران آٹا کی 85 کلو گرام بوری کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد خیبر پختونخوا کے نابنائیوں نے صوبہ بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آٹے پر سبسڈی دے، نابنائی اس وقت آٹا ڈیلرز کے لاکھوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں جبکہ آٹا ڈیلرز کو بے جا جرمانہ کیا جا رہا ہے، جرمانوں سے تنگ آکر نانبائی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا نان بائی ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حاجی محمد اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کے نرخ اور آٹے کی قیمت کیلئے ڈپٹی کمشنر، وزیر خوراک اور راشن کنٹرولر کو درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ فلور ملز مالکان سے بھی آٹا مہنگا ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے کہ وہ کیوں آٹا مہنگا کر رہے ہیں آٹا مہنگے ہونے کے باعث نابنائی ڈیلرز کا لاکھوں روپے مقروض ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 15جنوری تک اگر حکومت نے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تو صوبہ بھر میں ہڑتال ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.