Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پیر کی صبح ایک مرتبہ پھر زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہِ ہندوکش افغانستان تھا جبکہ اس کی گہرائی 157 کلو میٹر تھی۔ صبح 6 بج کر 11 منٹ پر آنے والا زلزلہ پشاور ، مالاکنڈ، چارسدہ، مردان، وزیرستان، دیر،چترال، نوشہرہ، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، بٹ گرام کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد کے گرد و نواح میں بھی محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح آنے والے اس زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ قرآنی آیات پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیال رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے جہلم اور آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔

اس زلزلے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے مختلف علاقوں میں کچھ دن کے وقفے سے زلزلے آنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.