Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اشرف غنی حکومت کےساتھ فی الحال براہ راست بات چیت کاکوئی امکان موجود نہیں.افغان طالبان

افغان فریقین کےمابین مذاکرات کاسلسلہ اُسی وقت شروع ہو سکتاہے،جب غیرملکی افواج کےانخلا کےنظام الاوقات کااعلان کیاجائےگا۔ترجمان سہیل شاہین

اسلام آباد۔ افغان طالبان نےکہا ہےکہ اشرف غنی حکومت کےساتھ فی الحال براہ راست بات چیت کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

طالبان کی جانب سےیہ بیان کابل حکومت کےایک بیان کےجواب میں ہے،جس میں کہاگیا تھاکہ اگلےدو ہفتوں کےدوران حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کا امکان پیداہوا ہے۔

خلیجی ریاست قطرمیں قائم طالبان کےسیاسی دفتر کےترجمان سہیل شاہین نےکہاہےکہ افغان فریقین کےمابین مذاکرات کاسلسلہ اُسی وقت شروع ہو سکتاہے،جب غیرملکی افواج کےانخلا کےنظام الاوقات کااعلان کیاجائےگا۔

کابل حکومت کے وزیر مملکت برائےامن امورعبدالسلام رحیمی نےطالبان کےساتھ مذاکرات شروع ہونےکا امکان ظاہرکیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.