Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افضل کوہستانی قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا حکومت نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزم سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افضل کوہستانی قتل کیس کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزم جلد ازجلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، حکومت افضل کوہستانی کے خاندان کو انصاف دلائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افضل کوہستانی کو ایبٹ آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ اپنے مقتول بھائی کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے عدالت جارہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.