Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان،غزنی میں کاربم دھماکہ،پولیس اہلکاروں سمیت12ہلاک،70 زخمی

کابل۔افغانستان کا شہر غزنی کار بم دھماکے سے گونج اٹھا جس کےنتیجےمیں12 افراد ہلاک اور70شدید زخمی ہو گئے،ہلاک ہونےوالوں میں8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

افغانستان کاشہر غزنی 2روز کےدوران 2 بم دھماکوں کا نشانہ بن گیا،دھماکےمیں حملہ آوروں نےافغان انٹیلی جنس ادارے کوٹارگٹ کیاجس میں8پولیس اہلکاراور4شہری جان کی بازی ہارگئےجبکہ70دیگرزخمی ہوگئےجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا،بم انٹیلی جنس عمارت کے سامنےکھڑی کار میں نصب کیاگیا تھا،دفتر کی سکیورٹی کیلئےپولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی جو بم دھماکےکابراہ راست نشانہ بنی۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.